ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بہار کی نتیش حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار، سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

بہار کی نتیش حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار، سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

Wed, 28 Nov 2018 17:02:07    S.O. News Service

دہلی28 نومبر (ایس او نیوز) شیلٹر ہوم کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایک بار پھر بہار حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہار حکومت سے پوچھا ہے کہ آپ بتائیں کیا باقی بچے ہوئے شیلٹرہوم کے معاملہ کو سی بی آئی کو ٹرانسفر کیا جائے یا نہیں؟ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بہار کے سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

اس سے پہلے سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے من سے کسی بھی جانچ کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے۔ سی بی آئی کے وکیل نے آلوک ورما کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  ہمیں کوئی بھی پالیسی ساز فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ سی بی آئی کے وکیل کی بات سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ ہمارا فیصلہ دوسرے بینچ کے فیصلوں سے متاثر نہیں ہو گا۔

شیلٹر ہوم معاملہ پر منگل کے روز سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیتش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پورے معاملہ میں ریاست کا رویہ انتہائی بدبختانہ، غیر انسانی اور لاپرواہ ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت میں موجود چیف سکریٹری سے پوچھا کہ اگر جرم ہوا تھا تو ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 377 اور پاکسو ایکٹ کے تحت ابھی تک معاملہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔


Share: